1 نومبر 2020 - 17:43
ایرانی فنکار نے بھارتی میلے کے ایوارڈ کو جیت لیا

منعقدہ اس میلے میں ایرانی جنوبی علاقے اندیشک سے تعلق رکھنے والے فلم ساز "امیر علی دریکوند" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Sfomato" کو جئوری کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فلم ساز"امیر علی میر دریکوند" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Sfomato" کو بھارتی فلم فیسٹیول کی جئوری کے خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تیسرا وینٹیج بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 27 سے 30 اکتوبر تک تین حصوں بشمول دستاویزی، افسانہ اور انیمیشن میں بھارتی شہر ممبئی میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس میلے میں ایرانی جنوبی علاقے اندیشک سے تعلق رکھنے والے فلم ساز "امیر علی دریکوند" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Sfomato" کو جئوری کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس دستاویزی فلم کی کہانی گاؤں میں رہنے والے کسی بچے سے متعلق ہے جو اپنے گھر والوں کی زندگی کی ضروریات کو فراہم کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دریکوند کو اس سے پہلے مختلف بین الاقوامی میلوں کے انعامات سے نوازا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲